Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

لاہور میں فائرنگ سےمیڈیکل کی طالبہ قتل

lahore-student-ends-life-over-tough-examination-paper-1662026599-9747

لاہور میں فائرنگ سےمیڈیکل کی طالبہ قتل

لاہور کے علاقے چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں المناک واقعہ پیش آیا جہاں میڈیکل کی طالبہ کو فائرنگ کر کے سرعام قتل کر دیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق کم عمر ڈرائیور نےاپنی گاڑی سے دوسری گاڑی کو ٹکر مارکر اپنے رشتہ داروں کو بلایا ،جہاں اسکے ماموں نے آکر فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے طالبہ زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ کم عمر ڈرائیور لاپرواہی سے زگ زیگ گاڑی چلا رہا تھا۔ کم عمر ڈرائیور نے لاپرواہی سےگاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری۔ گاڑی ٹکرانے پر کم عمر ڈرائیور عبدالرحمان نے اپنے ماموں اور دیگر افراد کو بلا لیا۔جہاں ڈرائیور کے ماموں اور دیگر ملزمان نے آکر کار پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان سے اسلحہ بھی برآمد ہو اہے جب کہ 3 دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان بیٹی کی تعلیم کیلئے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔ مقتولہ کے اہلخانہ نے نگراں وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اور صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ادھر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قتل کے المناک واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور مرکزی ملزم سمیت مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے مظلوم خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی تمام کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور ہدایت کی کہ تمام واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

Post navigation

Previous: سموگ: لاہور میں ریستوران بند ہونے سے ’اربوں کا نقصان‘
Next: شام سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Saudi Arabia's secret attacks on Iran revealed, new diplomatic turmoil in the region
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے ایران پر خفیہ حملوں کا انکشاف، خطے میں نئی سفارتی ہلچل

یہ بھی پڑہیے

Pakistan Women's Team Makes Winning Start in T20 Series, Defeats Zimbabwe by 153 Runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 153 رنز سے شکست

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Saudi Arabia's secret attacks on Iran revealed, new diplomatic turmoil in the region
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے ایران پر خفیہ حملوں کا انکشاف، خطے میں نئی سفارتی ہلچل

Trump's visit to China casts a deep shadow over the Iran war, with important diplomatic decisions likely in Beijing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کے دورۂ چین پر ایران جنگ کے گہرے سائے، بیجنگ میں اہم سفارتی فیصلوں کا امکان

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.