جاپان میں ایشین گیمز سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش بڑا مسئلہ بن گئی ہے، جہاں 17 ہزار سے زائد شرکا کی آمد متوقع ہے۔
ایتھلیٹس ولیج کی عدم موجودگی کے باعث ہوٹلوں، عارضی کیبنز اور کروز شپ کو رہائش کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
جنوبی کورین باسکٹ بال ٹیم نے چھوٹے اور ناقص کیبنز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں نے لیک ہوتے سنک اور گیلے فرش کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔
فلپائن نے بھی رہائش کے بحران سے نمٹنے کے لیے آن لائن کرائے کی رہائش کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔
کروز شپ کوسٹا سیرینا میں 4 سے 5 ہزار ایتھلیٹس کی میزبانی متوقع ہے۔
شدید بارشوں کے باعث گزشتہ ہفتے سیکڑوں ایتھلیٹس کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا، جبکہ ناگویا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
