Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 2 فوجی اہلکار، ایک شہری جاں بحق

0214314131be6a7

شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 2 فوجی اہلکار، ایک شہری جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ شاہراہ قراقرم پر اپر کوہستان کے علاقے لوٹر تھانہ داسو کی حدود میں رات گئے پیش آیا جب کہ اتوار کی رات پورے خطے میں موسلادھار بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بشام سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر تک کئی مقامات پر بلاک ہوگئی۔

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کی گلگت جانے والی مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جب کہ ایک راولپنڈی کا رہائشی تھا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 فوجی اہلکار اور ایک سویلین شہری تھا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان عبدالرحمٰن نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش ہوئی اور شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہوگئی جس کی وجہ سے اسلام آباد سے آنے اور وہاں جانے والے مسافر راستے میں ہی پھنس گئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج موسم سے متعلق اپنی جاری ایڈوائزری جاری میں کہا کہ صوبے کے کچھ حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

اس میں کہا گیا کہ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، ندی، نالوں میں طغیاتی، اربن فلڈنگ اور تیز ہواؤں کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے شمالی علاقہ جات کے پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز اپیل کی اور کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسم کے دوران حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Tags: بس خیبر پختونخوا شاہراہ قراقرم کوہستان لینڈ سلائیڈنگ

Post navigation

Previous: ویلنٹینا پیٹریلو: پیرا اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون
Next: دنیا بھر میں 34 کروڑ 40 لاکھ بچے ’ہیٹ ویو‘ سے متاثر،رپورٹ

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.