Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،100 انڈیکس میں452 پوائنٹس کا اضافہ

1 minute read
stock

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،100 انڈیکس میں452 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 57 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 452 پوائنٹس یا 0.7 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 689 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 237 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا تھا ، اور انڈیکس 277 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 277 پر آگیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز (5 جنوری) سینیٹ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچنج مثبت کے بعد منفی میں تبدیلی ہوگئی تھی اور انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا۔

تاہم مارکیٹ کے بند ہونے تک انڈیکس میں کچھ بہتری آگئی اور وہ 124 پوائنٹس یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64 ہزار 515 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

Tags: پاکستان پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کاروباری روز کراچی

Post navigation

Previous: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 96اضلاع میں کلبز سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا
Next: امریکی صدر کی ڈلاس ایئر پورٹ آمد ،مظاہرین کے فلسطین کے حق میں نعرے

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Important meeting with Saudi leadership, Prime Minister thanks for economic cooperation—peace and defense partnership further strengthened
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

یہ بھی پڑہیے

Pakistan team's camp in Karachi, big test begins before Bangladesh series-PCB
  • کھیل

پاکستان ٹیم کا کراچی میں کیمپ، بنگلا دیش سیریز سے پہلے بڑا امتحان شروع

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Important meeting with Saudi leadership, Prime Minister thanks for economic cooperation—peace and defense partnership further strengthened
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سعودی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا معاشی تعاون پر شکریہ—امن و دفاعی شراکت مزید مضبوط

Asim Munir holds important meetings in Tehran, Pakistan mobilizes to reduce Iran-US tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

تہران میں عاصم منیر کی اہم ملاقاتیں ، ایران-امریکا کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان متحرک

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.