سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ میدان میں مقابلہ اور نوک جھوک کھیل کا حصہ ہیں، تاہم کھلاڑیوں کے ردعمل کو ایک حد میں رہنا چاہیے۔
انہوں نے بھارتی کرکٹر ہرشت رانا کے رویے کو بھی نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات نوجوان نسل کے لیے اچھی مثال نہیں ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے زور دیا کہ آئی سی سی اور دونوں کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران اور میچ کے بعد ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کریں۔
