راولپنڈی: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر 7 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر ثاقب خان نے اپنی شاندار کارکردگی کا راز بتا دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثاقب خان کا کہنا تھا کہ وہ تہجد کی نماز پڑھ کر آئے تھے اور اللہ تعالیٰ سے وکٹیں حاصل کرنے کی دعا کی تھی، جس کے نتیجے میں اللہ نے انہیں کامیابی عطا فرمائی۔

ثاقب خان نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 130 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور ڈیبیو میچ میں سات وکٹیں حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔