راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر ثاقب خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کرلیں۔
وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے 16ویں بولر بن گئے۔
ثاقب خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل محمد نذیر، محمد زاہد اور ابرار احمد بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی، جبکہ سری لنکن ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
