پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور خراب موسمی صورتحال کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق دوسرا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی راولپنڈی میں جاری ہے، جس میں دو روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، جبکہ جواب میں سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے ہیں۔
