ہانگ کانگ میں جاری سکسز ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے۔
ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
جواب میں پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
