آئرلینڈ کے لیگ اسپنر بین وائٹ نے 28 سال کی عمر میں پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی۔
بین وائٹ نے آئرلینڈ کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 43 بین الاقوامی میچز کھیلے اور 38 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 36 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ 2021، 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرش اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔
انہوں نے جولائی 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا، جبکہ آئرلینڈ کی جانب سے اپنا آخری میچ گزشتہ سال دسمبر میں کھیلا۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان پر بین وائٹ کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کی نمائندگی اور تین ورلڈ کپ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
آئرلینڈ کے ہیڈ کوچ گیری ولسن نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
