ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو خصوصی طور پر مدعو کر لیا۔

اس تاریخی موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ آئندہ سال 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا، جن میں دنیا بھر کے سابق کپتانوں اور نامور کرکٹرز کی شرکت متوقع ہے۔