راولپنڈی: پاکستان نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ میں عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
عرفات منہاس نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز 79 اور سعد بیگ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 38.4 اوورز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ٹام بینٹن نے 57 اور بین ڈکٹ نے 45 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
