آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ایک ہی گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمرشل پارٹنرز اور براڈکاسٹرز پاک بھارت مقابلے کو گروپ مرحلے میں شامل رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول کل کیپ ٹاؤن میں جاری کیا جائے گا، جس کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی۔

14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، جبکہ یکم اکتوبر سے ایونٹ کے لیے ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا۔