قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنے خلاف الزامات کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق رضوان این سی سی آئی اے کو خط لکھ کر اپنے خلاف الزامات اور عدم تعاون سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات پر وضاحت طلب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان پہلی پیشی پر اپنا موبائل فون اور آئی فون کا پاس ورڈ حکام کو فراہم کرچکے ہیں، تاہم اس کے بعد انہیں تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

رضوان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، تاہم اپنے خلاف الزامات کی تحریری تفصیلات چاہتے ہیں۔