پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔ کامیابی کے بعد عثمان وزیر نے اپنی فتح افواجِ پاکستان کے شہداء کے نام کردی۔

جیو سپر سے نشر ہونے والی فائٹ کے بعد عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی یہ جیت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام کرتے ہیں۔

عثمان وزیر ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے بھی کوالیفائی کرچکے ہیں، جبکہ گولڈ ٹائٹل فائٹ کی تاریخ اور حریف کا اعلان جلد متوقع ہے۔