انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کے ابرار احمد نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ابرار احمد پہلی بار ٹی20 کے نمبر ون بولر بنے ہیں، جبکہ راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ابرار احمد ٹی20 کرکٹ میں نمبر ون بولر بننے والے پانچویں پاکستانی ہیں، ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں محمد نواز آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ بیٹرز میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے ہیری بروک ٹی20 بیٹرز میں کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں ان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔