پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے میچ میں بنگلا دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

کوروجی اسپورٹس پارک نیشن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثنا نے 30 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ گل فیروزہ نے 31 رنز بنائے۔

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 114 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی امِ ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاطمہ ثنا، تسمیہ رباب، نشرا سندھو اور عائشہ ظفر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد ٹیم نے برونز میڈل مقابلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔