اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنے کے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔
مانچسٹر میں وقار یونس کے ہمراہ چیریٹی فنڈ ریزنگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ان کی رائے میں بابر اعظم کو کپتانی قبول نہیں کرنی چاہیے تھی اور دوسرے ٹیسٹ کے بعد انہیں صرف بطور کھلاڑی کھیلنے کا فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔
وسیم اکرم کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کے ٹاس کے موقع پر بابر اعظم سے ٹیم میں سات کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اگر کپتان کو ہی صورتحال کا علم نہ ہو تو پھر قیادت کے حوالے سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر لیڈر مشکل وقت میں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا نہ ہو تو کھلاڑی اپنی سو فیصد کارکردگی نہیں دے سکتے۔
