پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا بائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ایشین گیمز 2026 کے قومی اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، جبکہ سلمان مرزا کے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کی توقع ہے۔
ایشین گیمز کے مینز ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا۔
صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان اپنا پہلا کوارٹر فائنل 28 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستانی ٹیم 21 سے 24 ستمبر تک کراچی میں تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد 24 ستمبر کی رات جاپان روانہ ہوگی۔
