زمبابوے کے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں میدان میں اترتے ہی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

رائٹرز کے مطابق ٹیلر کا ون ڈے کیریئر 22 سال اور 4 ماہ پر محیط ہوگیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کیریئر 22 سال اور 3 ماہ جاری رہا تھا۔

اس طرح برینڈن ٹیلر ون ڈے کرکٹ میں طویل ترین عرصے تک کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔

40 سالہ ٹیلر نے 2004 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اب تک زمبابوے کی جانب سے 207 میچز میں 11 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

:::