پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو ان کی ذمے داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
لندن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔
طے پایا ہے کہ سرفراز احمد اور عمر گل جاری دورے کے تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے، تاہم وطن واپسی پر انہیں ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔
برمنگھم ٹیسٹ میں مائیک ہیسن کوچز کے سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالیں گے، جبکہ وہ آئندہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
اس کے علاوہ، ٹیم اسکواڈ میں بھی تبدیلی کا امکان ہے جہاں سلمان علی آغا کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل ریلیز کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سلمان آغا، محمد رضوان اور امام الحق کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوں گے۔
