لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث قبل از وقت ختم کر دیا گیا، جہاں میزبان انگلینڈ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے پاکستان پر 261 رنز کی بڑی برتری حاصل کر لی ہے۔
دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے ہیں ایمیلو گے (30) اور ہیری بروک (7) تیسرے دن اننگز کا آغاز کریں گے۔
دوسری اننگز میں اب تک خرم شہزاد نے 2 اور محمد علی نے 1 وکٹ حاصل کی ہے۔
پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ناکام رہی۔ نوجوان بیٹر اذان اویس 46 اور سعود شکیل 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 اور جوفرا آرچر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تین میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ہی 0-1 کی برتری حاصل ہے.
