Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

الیکشن کیلئےفوج الیکشن کمیشن کو مطلوبہ تعاون فراہم کرے گی: کور کمانڈرز کانفرنس کا فیصلہ

corps-commanders-conference-resolves-to-fight-against-terrorists-1672242392-4526

الیکشن کیلئےفوج الیکشن کمیشن کو مطلوبہ تعاون فراہم کرے گی: کور کمانڈرز کانفرنس کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت دو روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

فورم نے فیصلہ کیا کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

فورم نے دہشت گرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا اور پڑوسی ملک سے دہشتگردوں کی کارروائیاں اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی پاکستان کی سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیں۔

کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی جبکہ فورم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور تنازع کے پرامن حل کے مطالبے کے حکومتی مؤقف کا اعادہ کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسلسل جبر پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی فوج کی شہریوں کے اغوا، تشدد اور قتل کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

شرکا کانفرنس کا کہنا تھاکہ بھارتی فوج کی کارروائیاں کشمیریوں کے جائز حق خوداردیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی قوانین کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف دفاع، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کامعیار برقرار رکھنے، ذہنی اورجسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کےدوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

فورم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے اسمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج جرائم کی روک تھام کےلیے سرکاری متعلقہ اداروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتی رہے گی۔

Tags: آئی ایس پی آر کور کمانڈرز کانفرنس مقبوضہ کشمیر منی لانڈرنگ

Post navigation

Previous: اسلام آباد ہائی کورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کا حکم
Next: چین کی جانب سے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.