لیڈز: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شرکت پرفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف پریکٹس میچ میں انگلی پر گیند لگنے کے باعث میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہو گئی ہے۔
فاسٹ بولر مینی لَمزڈن کی گیند لگنے کے بعد بابراعظم کو احتیاطی تدابیر کے طور پر میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔
فاسٹ بولر محمد عباس کے مطابق بابر کی دستیابی کا حتمی فیصلہ میچ کے روز پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔
