برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔
ہدف 211 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کپتان بابر اعظم 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز 181 رنز پر سمٹی جس میں محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی لیکن آخری دن بیٹنگ کارکردگی نہ دکھا سکی، تاہم اگلے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے۔
