افغانستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

حشمت اللہ شاہدی نے جنوری 2022 میں ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی تھی اور انہوں نے مجموعی طور پر 55 ون ڈے میچز میں افغانستان کی قیادت کی۔

ان کی زیرِ قیادت افغان ٹیم نے کئی تاریخی اور یادگار کامیابیاں حاصل کیں، جن میں انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی بڑی اور روایتی حریف ٹیموں کے خلاف شاندار فتوحات بھی شامل ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے تاحال نئے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔