وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔
فیفا صدر کے مطابق، صدر ٹرمپ 19 جولائی کو فائنل کے فاتح کو عالمی ٹرافی پیش کریں گے۔
وہ جمعہ کو ٹرمپ ٹاور میں فیفا کی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
فائنل کے لیے اسٹیڈیم میں 80 ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ تیسری پوزیشن کے لیے ہفتے کی شب انگلینڈ اور فرانس کا مقابلہ ہوگا جبکہ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
