فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں اسٹار اسٹرائیکر کلین ایمباپے اور عثمان ڈیمبیلے کی شاندار کارکردگی کی بدولت فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ کا پہلا ہاف انتہائی سنسنی خیز رہا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

پہلے ہاف میں فرانس کو پینلٹی کا سنہری موقع بھی ملا لیکن مراکش کے گول کیپر نے ایمباپے کی ہٹ کو شاندار طریقے سے روک کر اپنی ٹیم کو خسارے سے بچائے رکھا۔

  1. دوسرے ہاف میں فرانسیسی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 6 منٹ کے اندر مراکش کا دفاع پاش پاش کر دیا۔

 60واں منٹ: کپتان کلین ایمباپے نے فیلڈ گول کر کے فرانس کو 0-1 کی برتری دلائی۔

 66 واں منٹ: عثمان ڈیمبیلے نے ایک خوبصورت موو بناتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری کو 0-2 کر دیا۔

مراکش کی ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے بھرپور کوششیں کیں، 82ویں منٹ میں ملنے والی فری کک اور میچ کے آخری لمحات میں گول کرنے کے بہترین مواقع فرانسیسی گول کیپر کی چستی کی وجہ سے ناکام ثابت ہوئے۔