فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
امریکی شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں ارجنٹینا نے دو گول کے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار واپسی کی اور فتح اپنے نام کی۔
پہلے ہاف میں مصر کا جارحانہ آغاز اور میسی کی پنالٹی مس
میچ کے پہلے ہاف میں مصر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا یاسر ابراہیم نے شاندار گول کر کے مصر کو 0-1 کی برتری دلوائی۔
اس دوران ارجنٹینا کو میچ میں واپسی کا سنہری موقع ملا جب انہیں ایک پنالٹی اسٹروک ایوارڈ کیا گیا، تاہم ارجنٹینا کے اسٹار کپتان لیونل میسی اس موقع کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میسی کی ہٹ کو روک لیا۔
کچھ ہی دیر بعد مصر کے مصطفیٰ زیکو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، جسے ریفری نے فاؤل قرار دے کر مسترد کر دیا۔
تاہم، مصطفیٰ زیکو نے جلد ہی ایک اور شاندار گول اسکور کر کے مصر کی برتری کو 0-2 کر دیا اور دفاعی چیمپئن کو شدید دباؤ میں لا کھڑا کیا۔
دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کا تاریخی کم بیک
دوسرے ہاف کے آخری لمحات تک مصر کو میچ پر مکمل گرفت حاصل تھی، لیکن 80 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے رومیرو نے پہلا گول کر کے ٹیم کی واپسی کی امیدیں جگائیں۔
اس کے ٹھیک 3 منٹ بعد، کپتان لیونل میسی نے اپنی ماضی کی غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے ایک جادوئی گول کیا اور مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔
میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا کے فرننڈیز نے فیصلہ کن تیسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کو 2-3 کی ناقابلِ شکست برتری دلوا دی۔
ارجنٹینا کی جانب سے رومیرو، لیونل میسی اور فرننڈیز نے گول اسکور کیے جبکہ مصر کی طرف سے یاسر ابراہیم اور مصطفیٰ زیکو ہی گول کر سکے
