ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

آسٹریا کے خلاف گروپ میچ میں گول اسکور کرکے میسی نے ورلڈ کپ میں اپنے گولز کی تعداد 17 تک پہنچا دی، جس کے ساتھ وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

میسی نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کا 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے آسٹریا کو 2-0 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔