FIFA World Cup 2026: New world record for single-day attendance set-AP
فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایک روزہ اسٹیڈیم حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا فیفا کے مطابق 16 جون کو کھیلے گئے 4 میچز میں 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، جو ورلڈ کپ تاریخ میں ایک دن کی سب سے بڑی حاضری ہے۔
اس سے قبل 1994ء ورلڈ کپ میں ایک دن میں 2 لاکھ 77 ہزار 70 تماشائیوں کا ریکارڈ قائم تھا فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے 6 روز میں 13 لاکھ سے زائد شائقین میچز دیکھ چکے ہیں، جبکہ مجموعی حاضری کا نیا ریکارڈ بننے کی توقع ہے۔






