PCB announces new central contract track system-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مختلف ٹریکس میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کھلاڑی شامل ہوں گے، جبکہ ٹریک بی اور ٹریک سی میں محدود اوورز کے کرکٹرز کو رکھا جائے گا ٹریک سی خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کھلاڑیوں کے لیے مختص ہوگا۔
بورڈ کے مطابق ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی پروگرام سے وابستہ ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا جائے گا تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دریں اثنا، کرکٹ امور سے متعلق پی سی بی کا بریفنگ سیشن ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، قومی ٹیم کے وائٹ بال اور ریڈ بال کھلاڑیوں، بورڈ عہدیداران اور کوچنگ اسٹاف نے شرکت کی۔
بریفنگ کے دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ نظام سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے ان کی آراء بھی حاصل کیں۔




