Asian Games 2026: PCB announces 15-member national squad-PCB
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین گیمز 2026 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے جبکہ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر آئیچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، جبکہ مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے 24 ستمبر سے شروع ہوں گے تمغوں کے لیے فائنل مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور وکٹ کیپر عثمان خان شامل ہیں۔
اسکواڈ میں عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے چار کھلاڑی ہیں جو تاحال پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے۔
اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) وائٹ بال کیمپ میں بھی شرکت کریں گے۔





