Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون  کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور چین کے صدر شی جن پنگ نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ملاقات کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 چینی صدر شی جن پنگ کا شمالی کوریا کا سات سال بعد پہلا سرکاری دورہ ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے، اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے چین کی ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، جس کے تحت بیجنگ تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ تصور کرتا ہے

چینی خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق شی جن پنگ نے پیانگ یانگ میں کورین جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے چینی فوجیوں کی یادگار کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ایک اہم سیاسی تربیتی ادارے کے احاطے میں مشترکہ طور پر ایک درخت بھی لگایا، جسے دونوں ممالک کی ہمیشہ بڑھتی دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔

دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق چین اور شمالی کوریا کے  سرکاری بیانات میں توجہ کے نکات مختلف دکھائی دیتے ہیں۔

چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور ماہرین کے مطابق اس دورے میں تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔  ڈاکٹر ژو کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ظاہری قربت کے باوجود عملی سطح پر اب بھی کئی چیلنجز موجود ہیں۔

دورے کے دوران شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان نے ایک مشترکہ ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی، جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور ان کی اہلیہ ری سول جو بھی موجود تھیں۔ تقریب میں دونوں ممالک کے گانوں اور ثقافتی پرفارمنسز کو دوطرفہ دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔

کم جونگ ان نے بعد ازاں شی جن پنگ کے اعزاز میں ضیافت دی، جہاں چینی صدر نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Tags: پروفیسر لِم ایول چُل پیانگ یانگ جنوبی کوریا چین شمالی کوریا شی جن پنگ کم جونگ اُن

Post navigation

Previous: ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ
Next: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نژاد زیدان اقبال کی شرکت

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.