Israel arrests two players from Palestinian women's football team-X
یروشلم: اسرائیلی حکام نے فلسطینی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں، رند حلوانی اور نٹالی ابو دیہ، کو الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار کر لیا جس پر فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) نے شدید احتجاج کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نٹالی ابو دیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک یونیورسٹی ہاسٹل پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، جبکہ رند حلوانی کو مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس اسٹیشن طلب کرکے گرفتار کیا گیا۔
فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے ان گرفتاریوں کو فلسطینی ایتھلیٹس کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کی پالیسی کا حصہ قرار دیتے ہوئے فیفا سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی طلبہ کے تعلیمی حقوق پر حملہ قرار دیا۔




