Pakistan Women's Team suffers second consecutive defeat in tri-nation series-PCB
ڈبلن میں کھیلی گئی تین ملکی ٹی20 سیریز کے میچ میں میزبان آئرلینڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ سائرہ جبین نے 36 اور گل فیروزہ نے 32 رنز اسکور کیے کپتان فاطمہ ثناء 21 رنز بنا سکیں۔
ہدف 177 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر ہدف حاصل کر لیا ربیکا اسٹوکیل 60 رنز کے ساتھ ٹیم کی نمایاں بیٹر رہیں۔
پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 2 جبکہ رامین شمیم نے ایک وکٹ حاصل کی یہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اسے 25 رنز سے ہرایا تھا۔
پاکستان اپنا اگلا میچ 3 جون کو ویسٹ انڈیز اور 4 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔




