Pulwasha Bashir wins Canadian Masters title, big honor in Canada-X
پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ہونے والی کینیڈین ماسٹرز بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمن سنگلز 35 ایج گروپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل مقابلے میں انہوں نے میزبان ملک کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی اینا رائس کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
پلواشہ بشیر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں مختلف ممالک سے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس سے مقابلے کا معیار انتہائی سخت تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کا اوپن کیٹیگری کیریئر ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کینیڈین ماسٹرز چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔






