Dhaka Test: Bangladesh beat Pakistan by 104 runs-AFP
ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہدف 268 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی عبداللہ فضل 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سلمان آغا 26 رنز بناسکے۔
دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے بنگلادیش کے ناہید رانا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بنگلادیش نے دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی، جس میں کپتان نجم الحسن شنتو نے 87 اور مومن الحق نے 56 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔





