بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے انجری کے باعث باہر ہوگئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسٹار بیٹر بائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ ڈھاکہ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے، جبکہ انجری کی نوعیت واضح ہونے کے بعد ہی انہیں دوبارہ پریکٹس کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج  ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔