Usman Tariq signs contract with England's county team Warwickshire-AFP
پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
کلب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی ’واروکشائر بیئرز‘ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
اپنے بیان میں عثمان طارق نے اس موقع کو اپنے کیریئر کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
واروکشائر اپنی مہم کا آغاز 22 مئی کو کرے گی، جہاں عثمان طارق ایکشن میں نظر آئیں گے مزید برآں، وٹالٹی بلاسٹ کے بعد وہ برمنگھم فینکس کی نمائندگی کرتے ہوئے دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کریں گے.





