Pakistan's Sajid Ali Sadpara has climbed Mount Makalu, the world's fifth highest peak.-X
پاکستان کے مایہ ناز کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کر لی ہے، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کر لی۔
نیپال میں واقع 8 ہزار 845 میٹر بلند اس خطرناک چوٹی پر ساجد سدپارہ کل صبح تقریباً 5 بجے کامیابی سے پہنچے۔
یہ سنگِ میل ساجد سدپارہ کے کوہ پیمائی کیریئر کی دسویں آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے، جو ان کی مہارت، عزم اور غیر معمولی حوصلے کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کامیابی کے بعد وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید روشن کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
کوہ پیمائی کے ماہرین کے مطابق ماؤنٹ مکالو دنیا کی مشکل ترین چوٹیوں میں شمار ہوتی ہے، جسے سر کرنا کسی بھی کوہ پیما کے لیے ایک بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔




