سربراہ اے این پی اسفند یار ولی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
عوامی نیشنل پارٹی نے اسفند یار ولی کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع اے این پی کا کہنا ہےکہ اسفند یار ولی بیماری کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، ان کی جگہ ان کے بیٹے ایمل ولی الیکشن میں حصہ لیں گے۔