ICC benefits from $174 million from resumption of India-Pakistan match-PCB
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو شیڈول میچ کی بحالی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بڑا مالی فائدہ حاصل ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے انعقاد کے فیصلے سے آئی سی سی کے ممکنہ طور پر 174 ملین امریکی ڈالرز بچ گئے، جو براڈکاسٹنگ، ٹکٹنگ اور اسپانسرشپ کی مد میں نقصان کی صورت میں سامنے آ سکتے تھے۔
میچ کی بحالی کے بعد ممبئی اور کولمبو کے فضائی ٹکٹوں اور ہوٹل بکنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ کولمبو کی ہوٹل انڈسٹری نے شائقین کی بڑی تعداد متوقع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سری لنکن صدر کی درخواست پر قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں گروپ اے کا میچ 15 فروری کو کھیلیں گی۔
دوسری جانب آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 نہ کھیلنے پر بنگلادیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا اور اسے مستقبل میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائے گی۔




