Nasir Hussain questions ICC's double standards, supports Bangladesh and Pakistan-Screengrabs of International media
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز پر پیدا ہونے والی صورتحال میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دوہرے معیار پر تنقید کی ہے۔
مائیکل ایتھرٹن سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے سوال اٹھایا کہ اگر بنگلا دیش کی جگہ بھارت وینیو کی تبدیلی کا مطالبہ کرتا تو کیا آئی سی سی اسی طرح کا ردعمل دیتا؟
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو بنگلا دیش اور پاکستان کے ساتھ بھی وہی رویہ اپنانا چاہیے جو بھارت کے ساتھ رکھا جاتا ہے انہوں نے بنگلا دیش کی جانب سے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے اور کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھانے کو سراہا۔
سابق انگلش کپتان نے پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کی حمایت کو بھی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو تو کھڑے ہو کر کہنا ہوگا کہ سیاست بہت ہو چکی، اب کرکٹ کھیلنی چاہیے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو بنگلا دیش کی جگہ ایونٹ میں شامل کرلیا۔
اس صورتحال کے ردعمل میں حکومت پاکستان نے اظہارِ یکجہتی کے طور پر قومی ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

