T20 World Cup: Yasir Arafat appointed bowling coach of UAE cricket team-Files
پاکستان ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے مطابق 43 سالہ یاسر عرفات ورلڈ کپ کے دوران یو اے ای ٹیم کے ساتھ کام کریں گے جبکہ آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
یاسر عرفات پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور کوچنگ کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
وہ انگلش کاؤنٹی ٹیموں سسیکس اور سرے، آسٹریلوی بگ بیش لیگ فرنچائز پرتھ اسکارچرز، پاکستان ہائی پرفارمنس پروگرام، ہانگ کانگ ٹیم اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف کوچنگ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جہاں وہ گروپ ڈی میں افغانستان، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف مقابلہ کرے گی۔




