Big decision of former Multan Sultans owner Ali Tareen-X
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے ایک بار پھر ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے لیے بولی میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے مطلوبہ دستاویزات بھی جمع کرا دی ہیں۔
واضح رہے کہ علی ترین اس سے قبل ملتان سلطانز کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کرچکے تھے اور دو نئی پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ میں بھی شامل ہوئے تھے، تاہم آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ دوبارہ پی ایس ایل کا حصہ بنے تو جنوبی پنجاب کی نمائندگی کے لیے بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو متوقع ہے، جس میں علی ترین دیگر خواہشمندوں کے ساتھ بولی میں حصہ لیں گے۔




