ICC board meeting upholds decision to hold Bangladesh matches in India-ICC
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا اور بنگلادیش کے تمام میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق بورڈ میٹنگ میں سیکیورٹی جائزے کے بعد فیصلہ کیا گیا، جس میں بنگلادیش کے کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کے لیے کسی بھارتی وینیو پر خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
آئی سی سی بورڈ ممبرز کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول میں تبدیلی قابلِ عمل نہیں واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات، انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے میچز کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



