Bangladesh Cricket Board sends another letter to ICC regarding T20 World Cup-BCB
ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ 21 جنوری کو متوقع ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) تاحال بھارت نہ جانے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈھاکا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران بی سی بی کو ڈیڈ لائن سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ بنگلادیش کی گروپ تبدیلی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔ بنگلادیش نے گروپ بی میں شامل آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی کو سیکیورٹی سے متعلق مکمل یقین دہانی کروائی ہے اور کسی بھی قسم کے خدشات کو مسترد کیا ہے، تاہم اب حتمی جواب کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کیا تو آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔



