T20 World Cup: Courtney Walsh joins Zimbabwe cricket team's support staff-X
زمبابوے کرکٹ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر کورٹنی والش کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کر لیا ہے۔
زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور ماکونی کے مطابق، اس تقرری کا مقصد عالمی ایونٹ سے قبل ٹیم کی تکنیکی صلاحیتوں، خصوصاً فاسٹ باؤلنگ کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس میں زمبابوے گروپ بی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، عمان اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہے۔ زمبابوے اپنی مہم کا آغاز 9 فروری کو کولمبو میں عمان کے خلاف کرے گا، جبکہ دیگر میچز آسٹریلیا، آئرلینڈ اور سری لنکا کے خلاف شیڈول ہیں۔



