Under-19 World Cup: England beat Pakistan by 37 runs-ICC
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.5 اوورز میں 210 رنز اسکور کیے، جواب میں گرین شرٹس 211 رنز کے تعاقب میں 173 رنز پر ڈھیر ہوگئیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
انگلینڈ کے فیلکونر 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کے احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
شکست کے باوجود پاکستانی بولرز نے مناسب کارکردگی دکھائی، تاہم بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ سی میں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ شامل ہے۔



